Results 1 to 1 of 1

Thread: بہاری کباب

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Cooking بہاری کباب

    بہاری کباب

    5cecdf60de543 - بہاری کباب

    رمضان میں ہر کوئی اپنے گھروں میں مہمانوں کے لیے افطار پارٹی منعقد کرنے کا ارادہ کر تو رہا ہوتا ہے تاہم اسے یہ سمجھ نہیں آتا کہ اس دوران مہمانوں کی تواضع کے لیے کیا خاص پیش کیا جائے۔

    افطار پارٹی گھر میں منعقد کرنے Ú©Û’ Ø+والے سے خواتین سب سے زیادہ یہی سوچتی ہیں کہ اس دوران افطاری Ú©Û’ لیے زیادہ اہتمام کیا جائے یا پھر رات Ú©Û’ کھانے Ú©Û’ لیے بھرپور تیاری Ú©ÛŒ جائے۔

    جب اس کا فیصلہ کرلیا جاتا ہے تو سوال یہ آتا ہے کہ پھر اس تقریب میں ایسا کیا خاص مہمانوں کے سامنے پیش کیا جائے جو سب کو پسند بھی آئے۔

    ایسے میں ہم یہاں بہاری کباب بنانے کی نہایت آسان ترکیب بتانے جارہے ہیں، جسے آزما کر بازار جیسے بہاری کباب گھر میں بناکر سب کا دل جیتا جاسکتا ہے۔

    بہاری کباب کی خاص بات یہ ہے کہ اسے تقریباً تمام عمر کے افراد اور سب ہی پسند کرتے ہیں، اس لیے ان کا انتخاب آپ کے لیے بہترین آپشن ثابت ہوگا۔
    بہاری کباب کی ترکیب:
    اجزاء

    ڈیڑھ کلو بیف، باریک کٹا ہوا

    چوتھائی کپ دہی

    ۔6 چمچ باریک کٹا ہوا پپیتا (چھلکے کے ساتھ)

    چوتھائی کپ تلی ہوئی پیاز

    ۔4 چمچ تازہ کٹی ہوئی ادرک

    ۔4 چمچ کٹا ہوا لہسن

    ۔1 چمچ جائفل پاؤڈر

    ۔1 چمچ دار چینی

    ڈیڑھ چمچ تلا ہوا زیرہ پاؤڈر

    ۔2 چمچ کالی مرچ کا پاؤڈر

    Û”3 Ú†Ù…Ú† سرخ مرچ پاؤڈر، یا Ø+سبِ ذائقہ

    ۔2 چمچ خشخاش

    Û”4 Ú†Ù…Ú† بہاری کباب گرم مصالØ+ہ

    چوتھائی کپ سرسوں کا تیل (ضروری نہیں)

    نمک Ø+سبِ ذائقہ

    (مکسر میں چلا کر مکس کرلیں، اور گوشت کو میرینیڈ کرلیں)
    بہاری کباب گرم مصالØ+ہ

    (پاؤڈر بنانے کے لیے کافی گرائنڈر کا استعمال کریں اور بچ جانے والا پاؤڈر مضبوطی سے بند شیشی میں بعد کے لیے رکھ دیں)

    ۔2 چمچ کباب چینی

    ۔2 چمچ سونف

    ۔2 اسٹار انیس

    ۔4 چمچ ثابت کالی مرچ

    ۔2 لونگ

    آدھا چمچ جائفل

    ایک چمچ جاوتری

    ۔10 سبز الائچی

    ۔6 سیاہ الائچی

    ۔2 چمچ ثابت دھنیا

    ۔2 چمچ زیرہ

    ۔12 ثابت لال مرچ
    پہلا طریقہ

    گوشت کو کم از کم 24 گھنٹے کے لیے میرینیڈ کریں، گرل گرم کرنے کے لیے کوئلہ استعمال کریں۔ اور گوشت کو سیخوں پر لگائیں۔

    کوئلے پر تیل گرائیں اور اگر لوہے کا ڈھکن ہو تو اس سے بند کردیں تاکہ گوشت میں کوئلے کا دھواں بھر جائے۔ ایک بار گوشت نرم ہوجائے تو اسے اتار لیں۔

    اس ڈش کو تیار کرنے کا ایک اور طریقہ بھی ہے، اگر پہلا طریقہ استعمال کرنے میں مشکل پیش آئے تو دوسرے پر غور کرلیں۔
    دوسرا طریقہ

    ایک بڑی اور گہری کڑاہی لیں، اس میں تھوڑا سا تیل ڈالیں اور گرم کریں۔ اس کے بعد گوشت کو کڑاہی میں رکھیں اور 10 سے 20 منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد انہیں پلٹیں اور پھر 10 سے 20 منٹ تک پکائیں۔

    اس کے بعد انہیں اوون میں رکھیں اور 15 منٹ تک چلائیں تاکہ ان کی نمی دور ہوجائے۔

    کوئلہ گرم کریں، تیل چھڑکیں، اور کچھ دیر کے لیے اوون میں رکھ دیں تاکہ کباب کوئلے کے دھوئیں سے مزید ذائقہ دار ہو سکیں۔

    املی کی چٹنی، پیاز، اور پراٹھے یا نان کے ساتھ پیش کریں۔

    Last edited by intelligent086; 30-05-2019 at 01:33 AM.
    2gvsho3 - بہاری کباب

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •